ابنا: قاہرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عمر البشیر نے مصر کی مسلح افواج کی اعلی کونسل کے سربراہ محمد حسین طنطاوی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے سیاسی و اقتصادی تعلقات اور علاقے کی ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ حسنی مبارک کی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ کسی بھی عرب کے سربراہ کا مصر کا پہلا دورہ ہے۔ سوڈان کے صدر حسنی مبارک کی حکومت کے دور میں مصر کے ایک اصلی اتحادی تھے اور حسنی مبارک کے دور میں مصر کے ساتھ سوڈان کے اچھے تعلقات کے باوجود عمر البشیر ان افراد میں شامل تھے کہ جنہوں نے سب سے پہلے حسنی مبارک کی حکومت کے خاتمے کی مصری عوام کو مبارک باد پیش کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110